پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن بنے کتنے برس ہوگئے؟
گرین شرٹس نے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو دھول چٹائی تھی
پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن بنے پانچ برس ہوگئے ہیں۔
آج نیوز کے مطابق اٹھارہ جون2017 میں انگلش سرزمین پر سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی۔
تاہم اپنے مد مقابل گرین شرٹس نے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو دھول چٹائی تھی۔
علاوہ ازیں فخرزمان نے شاندار سنچری اسکور کی تھی جبکہ محمدعامر نے ٹورنامنٹ کا بہترین اسپیل کرایا تھا۔
دوسری جانب سابق کپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنا یادگار لمحہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں شکست کے بعد کھلاڑیوں سے یہی کہا تھا کہ وائٹ کوٹ پہن کر ہی وطن جائیں گے۔
سرفرازاحمد نے کہا کہ ہم ردھم میں تھے اور مکمل اعتماد تھا کہ فائنل جیتیں گے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔