Aaj News

بدھ, مئ 29, 2024  
20 Dhul-Qadah 1445  

ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اختر کی طبیعت ناساز

معروف اداکار نبیل ظفر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں محمود اختر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے صحت یابی کیلئے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔
اپ ڈیٹ 19 جون 2022 12:36pm

کراچی: پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) میں ادکاری کے جوہر دیکھانے والے سینئر اداکار محمود اختر کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی۔

معروف اداکار نبیل ظفر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں محمود اختر اور تنویر جمال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں ادکاروں کی صحت یابی کیلئے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔

نبیل ظفر نے دونوں سینئر اداکاروں کی خرابی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے مداحوں کو گزارش کی کہ وہ دونوں کی صحت یابی کیلئے دعائیں کریں۔

محمود اختر نے 1970 سے 1980 کی دہائی میں کیریئر کا آغا کیا تھا جبکہ انہوں نے پی ٹی وی کے چند مقبول ڈراموں میں کام کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ان کی شہرت کا سبب پی ٹی وی کا بلاک بسٹر ڈارما ‘ہوائیں’ تھا جبکہ متعدد مشہور ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔

دوسری جانب تنویر جمال سے متعلقخبر سامنے آئی تھی کہ وہ کینسر میں مبتلا ہیں، انہیں شدید علیل ہونے پر جاپان کے ایک اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

تاہم نبیل ظفر کی جانب سے تنویر جمال اور محمود اختر کے حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

Tanveer Jamal

Nabeel Zafar

Mehmood Akhter