Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

لاہور میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھگڑا، 6 افراد زخمی

لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آ گئے، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملہ اور فائرنگ کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔
شائع 19 جون 2022 12:26pm
ہنگامہ آرائی میں دونوں جانب سے لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
ہنگامہ آرائی میں دونوں جانب سے لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

لاہور میں ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ (ن)اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا، واقعے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آ گئے۔

جوہر ٹاؤن میں اللہ ہو چوک کے قریب ہونے والی ہنگامہ آرائی میں لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال ہوا، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملہ اور فائرنگ کا الزام بھی لگایا گیا۔

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ نون کے امیدوار نذیر چوہان نے الزام لگایا کہ وہ انتخابی مہم کے بعد گھر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق نذیر چوہان کا بیٹا معاذ گولی لگنے جبکہ گارڈ لاٹھی لگنے سے زخمی ہوا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے امیدوار شبیر گجر نے الزام عائد کیا کہ نذیر چوہان ان آفس کے سامنے آکر فلیکس اتار رہا تھا، کارکنوں نے روکا تو انہوں نے ورکرز پر گاڑی چڑھا دی، واقعے میں ان کے بیٹے سمیت چار ورکرز زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تھانہ جوہر ٹاؤن میں قانونی کارروائی کیلئے درخواست دے دی ہے۔

pti

PMLN

lahore

Election Campaign

clashes

by-election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div