Aaj News

ڈالر کی اونچی اُڑان بر قرار، روپے کی قدر میں مزید کمی

رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 97 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 214 روپے ہے
شائع 22 جون 2022 05:28pm
<p>امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 214 روپے ہے۔ فوٹو — فائل</p>

امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 214 روپے ہے۔ فوٹو — فائل

کراچی: ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں 45 پیسے مہنگا ہونے کے بعد امریکی ڈالر 2111 روپے 93 پیسے پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 97 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 214 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 211 روپے 48 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

interbank

USD VS PKR

Comments are closed on this story.