Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

پرویز مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کیلئے رکاوٹ بن گیا: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف...
شائع 23 جون 2022 11:05am
کرپٹ اور چور ملزموں اور مجرموں کو مسلط کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کیلئے رکاوٹ بن گیا، معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام آئی سی یو میں ہے، ابھی اصلی بجٹ آنا ہے تو پھر لگ پتہ جانا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کی پاکستان آنے کی رکاوٹ بن گیا،معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہے، ابھی اصلی بجٹ آنا ہے توپھر لگ پتہ جانا ہے، معیشت وینٹی لیٹر پراورسیاسی نظام آئی سی یو میں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سامراجی اعلامیے کےغلط اندازے نے مسلم لیگ (ن) کی سیاست، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے وقار کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے، جولائی میں بجلی اورگیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے، اوورسیز پاکستانی سے ووٹ کا حق چھیننا اور نیب قوانین میں اپنے کیسز کیلئے ترمیم کرنا قومی جرم ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کرپٹ اور چور ملزموں اور مجرموں کو مسلط کر دیا گیا ہے، ہر شخص موبائل فون پر ہے،اس کی رائے کا احترام لازم ہے۔

Nawaz Sharif

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Pervez Musharraf

Awami Muslim League

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div