Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ہم مشکل فیصلے کر رہے ہیں، ڈالر نیچے آئے گا: یوسف رضا گیلانی

میں 5 بجٹ پیش کیے تھے، لیکن عمران خان نےکہا ہماری تیاری نہیں تھی اس لئے ہمیں نہیں آنا چاہیے تھا
شائع 23 جون 2022 05:26pm
میں نیب زادہ نہیں بلکہ نیب زدہ ہوں۔ فوٹو — الجزیرہ
میں نیب زادہ نہیں بلکہ نیب زدہ ہوں۔ فوٹو — الجزیرہ

سابق وزیراعظم اور رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت مشکل فیصلےکر رہی ہے جس کے بعد ڈالر نیچے آئے گا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں 5 بجٹ پیش کیے تھے، لیکن عمران خان نےکہا ہماری تیاری نہیں تھی اس لئے ہمیں نہیں آنا چاہیے تھا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب عمران خان کنٹینر سے گرے تو ان سے ملنے گیا تھا، تین سال میں انہوں نے 3 وزیر خزانہ تبدیل کیے، جس کا ذمہ دار بھی ماضی کی حکومتوں کو ٹھہرایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نیب زادہ نہیں بلکہ نیب زدہ ہوں، ہم مشکل فیصلے کر رہے ہیں جس کے بعد امریکی ڈالر نیچے آئے گا کیونکہ ملک ہوگا تو ہم حکومت کریں گے۔

NAB

Yousuf Raza Gilani

Senate session

budget

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div