Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پشاور کا شہری سالوں پرانی نایاب اشیاء رکھنے کا شوقین

شہری کے پاس گُزشتہ 50 سال سے پُرانی کرنسی، بندوقوں سمیت مختلف اینٹیکس اکٹھی کر رکھی ہیں
اپ ڈیٹ 29 جون 2022 01:45pm
ان کے پاس پرانے سکے سمیت دیگر اشیا بھی ہیں، تصویر آج نیوز
ان کے پاس پرانے سکے سمیت دیگر اشیا بھی ہیں، تصویر آج نیوز
تصویر،آج نیوز
تصویر،آج نیوز

پشاور: ایک شہری نے گُزشتہ 50 سال سے پُرانے سِکے، کرنسی، بندوقوں سمیت مختلف اینٹیکس اکٹھی کر رکھی ہیں۔

پشاور کے 75 سالہ محمد طارق اعوان کو پُرانے سکے، کرنسی، بندوقوں سمیت مختلف اینٹکس جمع کرنے کا شوق ہے۔

طارق اعوان نے قدیمی خنجر، انگریز زمانے کی بندوقیں، غیر ملکی کرنسی، پرانے سکے اور برتنوں سمیت کئی اشیاء اکٹھی کررکھی ہیں۔

تصویر آج نیوز
تصویر آج نیوز

ان کا کہنا ہے کہ وہ جس ملک اور شہر گئے وہاں کی اینٹیک دکان سے سامان خریدتے گئے ہیں۔

ان کے پاس اس زمانے کے سِکے بھی ہیں جب سِکے ہاتھوں سے بنائے جاتے تھے۔

انہوں نے تمام سِکے اور کرنسی ایلبم میں چسپا کررکھی ہے تاکہ ان کی کوالٹی خراب نا ہو پائے۔

طارق اعوان کا کہنا ہے کہ تمام اینٹیک کی قیمت اب لاکھوں میں ہے لیکن وہ کبھی ان کو نہیں بیچیں گے۔

peshawar

old currency notes

Muhammad Tariq

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div