Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

چترال کے برساتی نالے میں شدید طغیانی سے دو پُل تباہ

گلیشیئر پھٹنے سے برساتی نالے میں شدید طغیانی آگئی، جس کے باعث لکڑی کے 2 پل تباہ ہوگئے
اپ ڈیٹ 30 جون 2022 03:45pm
گلگت کے شیشپر سے پانی کا اخراج تیز ہوگیا ہے۔

چترال: گلیشیئر پھٹنے سے برساتی نالے میں شدید طغیانی کے سبب دو پُل تباہ ہوگئے۔

چترال میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گلیشیئر پھٹنے سے برساتی نالے میں شدید طغیانی آگئی، جس کے باعث لکڑی کے 2 پل تباہ ہوگئے۔

دریں اثنا طغیانی کی وجہ سے گلگت کے شیشپر سے پانی کا اخراج تیز ہوگیا جس نے حسین آباد نالے پر قائم عارضی پل کو لپیٹ میں لے لیا۔

تاہم حسین آباد عارضی پل کوعوام سمیت گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیا جبکہ وادی ہنزہ کی جانب آنے والے ٹریفک کا رخ نگر کی طرف موڑ دیا ہے۔

خیال رہے کہ شگر اورغذر میں بھی سیلابی صورتحال کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر رہی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کی جانی و انفراسٹکچر نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ڈائریکٹر جنرل (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں، مزید کہا کہ کا کنٹرول روم مکمل فعال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

climate change

Rain

Chitral

Glacier

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div