Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کا قتل: ‘زارا کو علم تھا خواتین پر حملے ہوتے ہیں’

5 برس کی زارا علینا پر لندن کے علاقے الفورڈ میں حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی تھیں۔
شائع 02 جولائ 2022 12:54am
زارا علینا نے حال ہی میں وکالت کی ڈگری حاصل کی تھی۔ تصویر: میٹ پولیس
زارا علینا نے حال ہی میں وکالت کی ڈگری حاصل کی تھی۔ تصویر: میٹ پولیس

پاکستانی نژاد برطانوی خاتون زارا علینا کے قتل کے بعد سینکڑوں افراد سنیچر کو اظہار افسوس کے لیے جمع ہوں گے۔

واضح رہے کہ 35 برس کی زارا علینا پر لندن کے علاقے الفورڈ میں حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی تھیں۔

وہ کرین بروک روڈ پر رات تین بجے کے قریب زخمی حالت میں پائی گئی تھیں اور اگلی صبح ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

سکائی نیوز کے مطابق زارا علینا کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ وہ “گھر کی رونق اور خوشی” تھیں۔

جورڈن میک سوینی نامی 29 برس کے شخص پر ان کے قتل، ان کا ریپ کرنے کی کوشش اور چوری کا الزام ہے۔

زارا علینا نے حال ہی میں وکالت کی ڈگری حاصل کی تھی۔

ان کی رشتہ دار فرح ناز کا کہنا ہے کہ “میں ملک کے رہنماوں سے بات کرنا چاہتی ہوں اور یہ کہنا چاہتی ہوں کے تشدد کو روکنے کے لیے فوری طور پر پراجیکٹس شروع کرنا ضروری ہیں۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ زارا علینا کو دنیا میں موجود خطرات کا علم تھا لیکن انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ ایک دن ان کے ساتھ بھی ایسا ہوگا۔

“کیونکہ وہ اپنے حساب سے احتیاطی تدابیر اپناتی تھی۔”

فرح ناز نے کہا کہ “اسے (زارا علینا) کو خبر تھی کہ خواتین پر حملے ہوتے ہیں۔ یہ سڑکیں محفوظ بنانے کی بات نہیں ہے، بلکہ ضرورت ذہنیت بدلنے کی ہے۔”

Murder

East London

Zara Aleena

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div