Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کوئٹہ میں طوفانی بارشوں کے باعث کچے مکانات گرگئے، 7 افراد جاں بحق

سریاب مل کے علاقے میں ایک کچا مکان سیلابی ریلوں کے باعث زمین بوس ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3 خواتین، 2 بچے اور ایک مرد جاں بحق ہوئے ۔
شائع 05 جولائ 2022 11:06am
کسٹم کے علاقے میں دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد زخمی ہوئے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
کسٹم کے علاقے میں دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد زخمی ہوئے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کوئٹہ میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث درجنوں کچے مکانات گرگئے، 4 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے ۔

پولیس حکام کے مطابق سریاب مل کے علاقے میں ایک کچا مکان سیلابی ریلوں کے باعث زمین بوس ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3 خواتین، 2 بچے اور ایک مرد جاں بحق ہوئے ۔

کسٹم کے علاقے میں دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد زخمی ہوئے جبکہ 2 بچیاں مشرقی بائی پاس کے علاقے میں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے ۔

کاکڑ چوک کے علاقے میں ایک خاتون کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی جبکہ شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا ہے ۔

quetta

house roof collapse

heavy rains

flooding

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div