Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

حلیم عادل شیخ کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کردیا گیا

وکیل حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمارا کیس کورٹ میں بھی زیر التوا ہے، ہو سکتا ہے وہاں سے رہاٸی مل جاٸے
شائع 06 جولائ 2022 03:23pm
حلیم عادل شیخ: فوٹو(فائل)
حلیم عادل شیخ: فوٹو(فائل)

لاہور: پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کردیا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں، مجھے کرپشن پر گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کل سے حراست میں لیا ہوا ہے، مجھے جب گرفتار کیا اس وقت کوٸی ایف آٸی آرنہیں تھی۔

دوسری جانب وکیل حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمارا کیس کورٹ میں بھی زیر التوا ہے، ہو سکتا ہے وہاں سے رہاٸی مل جاٸے، حلیم عادل شیخ کو صحت کے مساٸل کا سامنا ہے۔

عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے تک سماعت ملتوی کردی۔

pti

lahore

Haleem Adil Sheikh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div