Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

ریسکیو عملے نے موقع پہنچ کر لاش کو ملبے سے نکالا اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سوال اسپتال منتقل کردیا۔
شائع 13 جولائ 2022 11:07am
گرنے والی عمارت خستہ حالی کے باعث مکینوں سے خالی کروالی گئی تھی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
گرنے والی عمارت خستہ حالی کے باعث مکینوں سے خالی کروالی گئی تھی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، گرنے والی عمارت خستہ حالی کے باعث مکینوں سے خالی کروالی گئی تھی۔

شہر قائد کے علاقے لیاری نیا آباد میں خسہ حال پانچ منزلہ عمارت گرگئی، واقعے میں ایک شخص ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو عملے نے موقع پہنچ کر لاش کو ملبے سے نکالا اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سوال اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا رکشہ ڈرائیور تھا جو حادثے کے وقت عمارت کے نیچے موجود تھا ،جس کی شناخت 40 سالہ شاہد کے نام سے کی گئی ہے۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک علاقہ مکین نے بتایا کہ متاثرہ عمارت مخدوش ہونے کے باعث رہائشیوں سے خالی کروالیا گیا تھا۔

عمارت کے اطراف رینجرز اور پولیس کی نفری موجود ہے گرنے والی عمارت کے ملبہ کے اٹھانے کا کام تاحال شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔

اس سے قبل 7 جون 2020 کو بھی لیاری کھڈا مارکیٹ میں 5 منزلہ عمارت گرگئی تھی ، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔

گارڈن رینچھوڑ لائن کے قریب رہائشی فلیٹ میں مبینہ گیس لیکج کا دھماکا

دوسری جانب کراچی کے علاقے گارڈن رینچھوڑ لائن کے قریب رہائشی فلیٹ میں مبینہ گیس لیکج کےدھماکےکےنتیجے میں میاں بیوی اور کمسن بچہ جھلس کر زخمی ہوگیا۔

کراچی کےعلاقے گارڈن رینچھوڑ لائن کے قریب 5منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر واقعہ رہائشی فلیٹ میں مبینہ گیس لیکج کےباعث زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کمسن بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بعد فلیٹ میں آگ بھی بڑک اٹھی تھی۔

پولیس کےمطابق فلیٹ میں سلینڈر پھٹنے کے شواہد نہیں ملے، واقعہ گیس لیکج کا معلوم ہوتا ہے جبکہ زخمیوں میں شامل 40 سالہ بلال، 28 سالہ اقراء میاں بیوی ہیں جن کا کمسن بچہ بھی جھلس کر زخمی ہوا۔

پولس کا کہنا ہے کہ فلیٹ کوعارضی طور پر بند کردیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

karachi

Collapse

building

Liyari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div