Aaj News

ای سی سی نے کے الیکٹرک بجلی ٹیرف دیگر ملکی علاقوں کے برابر رکھنے کی منظوری دیدی

گندم درآمد کے تیسرے ٹینڈر کی منظوری دے دی جس پر ویٹیرا کمپنی کی جانب سے 405 ڈالر کی کامیاب بولی بھی لگائی گئی
شائع 20 جولائ 2022 05:30pm
<p>گندم درآمد کے تیسرے ٹینڈر کی منظوری دی۔ فوٹو — فائل</p>

گندم درآمد کے تیسرے ٹینڈر کی منظوری دی۔ فوٹو — فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کے الیکٹرک بجلی ٹیرف ملک کے دیگر علاقوں کے برابر رکھنے اور گندم بر آمد کے تیسرے ٹینڈر کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) پر پٹرولیم لیوی ریٹ پر غور کیا گیا اور کمیٹی نے وزارت پیٹرولیم کو ایل پی جی لیوی پر نظر ثانی کی ہدایت کر دی۔

ای سی سی اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے ٹیرف ریشنلائزیشن کی سمری پر غور کیا گیا، کمیٹی نے کے الیکٹرک کا بجلی ٹیرف ملک کے دیگر علاقوں کے برابر رکھنے جب کہ گندم درآمد کے تیسرے ٹینڈر کی منظوری دے دی جس پر ویٹیرا کمپنی کی جانب سے 405 ڈالر کی کامیاب بولی بھی لگائی گئی۔

economy

Wheat

Miftah Ismail

K-Electric

Comments are closed on this story.