Aaj News

شہباز شریف، آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کا انکشاف

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے حمایت کرنے پر مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت کا شکریہ ادا کیا۔
شائع 23 جولائ 2022 03:26pm
<p>لاہور: وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت ملاقات کے دوران لی گئی تصویر</p>

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت ملاقات کے دوران لی گئی تصویر

لاہور: وزیراعظم شہبازشریف، آصف زرداری اورچوہدری شجاعت کے درمیان گزشتہ رات ملاقات ہوئی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے حمایت کرنے پر مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی بات کی گئی۔

اس سے قبل ، سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم اور سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے چیئرمین ق لیگ سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کے حوالے سے بات ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر نے چودھری شجاعت سے حمزہ شہباز کی وزارت اعلٰی کو بچانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں اتحادی جماعتوں کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

PMLN

Shehbaz Sharif

Asif Ali Zardari

PPP

Chaudhry Shujaat Hussain

PMLQ

Comments are closed on this story.

مقبول ترین