Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں مکمل کرلیں

تمام قومی اور صوبائی نشستوں کے لیے حلقہ بندیوں مکمل ہوگئیں، ذرائع الیکشن کمیشن
اپ ڈیٹ 04 اگست 2022 02:47pm
الیکشن کمیشن اب کسی بھی وقت انتخابات کرانے کے لیے مکمل تیار ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
الیکشن کمیشن اب کسی بھی وقت انتخابات کرانے کے لیے مکمل تیار ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ایک اہم مرحلہ عبور کرتے ہوئے حلقہ بندیاں مکمل کرلیں، جس کے بعد اب الیکشن کمیشن اپنی مقررہ مدت کے اندر رہ کر الیکشن کے لیے تیار ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا ہے اور حلقہ بندیوں پر تمام اعتراضات بھی دور کردیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ تمام قومی اور صوبائی نشستوں کے لیے حلقہ بندیوں مکمل ہوگئیں، الیکشن کمیشن اب کسی بھی وقت انتخابات کرانے کے لیے مکمل تیار ہے۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں بھی 4 اگست تک حلقہ بندیاں مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ECP

اسلام آباد

Election commission of Pakistan

Elections

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div