Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کرکٹر محمد یوسف کو کس کی تلاش ہے؟

سابق کرکٹر کوجس کی تلاش ہے اس کی ویڈیو شئیر کردی
شائع 07 اگست 2022 02:02pm
تصویر/فائل کرک انفو
تصویر/فائل کرک انفو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز محمد یوسف کو بلے بازی کے لاجواب جوہردیکھانے والے ایک بچے کی تلاش ہے۔

محمد یوسف نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹراکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی، جو سوشل میڈیا صارفین کے دل کو لُبھا گئی۔

شئیرکی گئی ویڈیو کے ساتھ کیپش میں انہوں نے پوچھا کہ “اس بچے کو کوئی جانتا ہے؟”

انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ اگر کسی کے پاس اس کے رابطہ کا نمبر یا تفصیل ہو، توضرور بھیجیں۔

سابق کرکٹرنے ویڈیو شئیرکی، اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے کی عمرتقریباً 10 سے 12 برس کے درمیان ہے، جوکافی مہارت کے ساتھ شاٹس کھیل رہا ہے۔

ان کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کی قطار لگ گئی، جس پر ایک جذباتی کڑکٹ کے مداح نے بھی تبصرہ کردیا۔

احسن ٓطارق نے کہا کہ سر پاکستان ٹیلنٹ سے بھرا پڑا ہے، اگر کوئی ایمانداری سے تلاش کرے اور موقع دے۔

ایک اور صارف نے چھوٹے بچے کو محمد یوسف سے ہی تشبیہہ دیتے ہوئے لکھا کہ لیگ پر بلکل ایسے کھیل رھا جیسے محمد یوسف ہے۔

PCB

Pakistan Cricket Team

Mohammad Yousuf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div