Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اس سے قبل جولائی میں بل گیٹس اور وزیراعظم شہباز شریف کے مابین بھی ٹیلیفونک رابطہ ہواتھا
شائع 09 اگست 2022 11:31am

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں نے پاکستان میں صحت عامہ اور پولیو کے مکمل خاتمے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بل گیٹس نے قومی پولیو مہم کی حمایت، مناسب رسائی اور کوریج کو یقینی بنانے کیلیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے انسداد پولیو کیلئے بل گیٹس اوراُن کی فاؤنڈیشن کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے بل گیٹس کو پولیو سے پاک پاکستان کیلیے مکمل تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

اس سے قبل 30 جولائی کو وزیراعظم شہبازشریف اور بل گیٹس کے درمیان بھی ٹیلفونک رابطہ ہوا تھا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں حفاظتی قطرے پلانے، خوراک اورپولیو کے خاتمے کیلئے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کے بھرپور تعاون کو سراہا تھا۔

Army Chief

Bill Gates

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div