Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی، اقلیتی برادریاں بھی جشن منانے میں آگے آگے

آزادی کا دن آتا ہے تو پاکستان کی تمام اقلیتی برادریوں کی خوشی اور جوش بھی کسی سے کم نہیں ہوتی۔
شائع 14 اگست 2022 04:44pm

ملک بھر میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا سلسلہ جاری ہے اور اس خوشی کے موقع پر مملکتِ خداداد کی اقلیتی برادریاں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔

آزادی کا دن آتا ہے تو پاکستان کی تمام اقلیتی برادریوں کی خوشی اور جوش بھی کسی سے کم نہیں ہوتی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن آزادی کے موقعے پر تمام اقلیتی برادریوں کا جذبہ حب الوطنی آسمان کو چھو رہا ہے، بچے بڑے نوجوان بزرگ آزادی کے دن کو شایان شان طریقے سے منانے میں مصروف ہے۔

گھروں پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کےساتھ بچوں کو بھی قومی لباس اور بیج گفٹ کئے جا رہے ہیں۔ مندروں اور گردواروں اور گھروں میں بھی پوجا پاٹھ اور کی تقریبات منعقد کی گئی ہیں۔

سب لوگ پاکستان زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے وطن عزیز سے والہانہ محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

پنجاب کے شہر کامونکی میں سکھ برادری یوم آزادی شایان شان طریقے سے منارہی ہے۔

ننکانہ صاحب میں بھی سکھ کمیونٹی کی جانب سے گوردوارہ جنم استھان میں کیک کاٹا کیا گیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے گئے۔

سکھر میں ہندو برادری بھی پاکستان کے یوم آزادی کو بھرپور انداز سے منارہی ہے، مندروں میں پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی ہیں۔

ٹھٹھہ میں بھی ہندو برادری جشن آزادی پرجوش طریقے سے منارہی ہے، اور پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔

ایک قوم ایک منزل ایک نعرہ لیے ہر شہری وطن پر مر مٹنے کے لیے تیار ہے اور پاک وطن میں تمام برادریوں کو مکمل تحفظ ہے۔

اس وطن میں بسنے والی تمام اقلیتی برادی اس کا تعلق کسی بھی رنگ نسل قوم اور مذہب سے ہو اپنے دل میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لیے بیٹھے ہیں۔

پاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتیں خود کو ایک آزاد ملک کا آزاد شہری ہونے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔

independence day

14th August

Minorities of Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div