Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

شہباز گِل کو اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا

پی ٹی آئی رہنما کے مزید جسمانی ریمانڈ پرفیصلہ آج ہوگا
اپ ڈیٹ 22 اگست 2022 12:47pm

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں زیرعلاج شہبازگل کو ڈسچارج کردیا گیا، ذرائع کے مطابق شہباز گل نے سینے میں دوبارہ درد کی شکایت کی ہے۔

بغاوت پر اکسانے کے الزام میں زیرحراست شہباز گل کو 17 اگست کو بذریعہ ایمبولینس پمزسے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں سے آج انہیں میڈیکلی فٹ قراردے کر ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

پراسیکیوشن نے شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی تھی جس کے مطابق پمزکے 4 سینئرڈاکٹرزنے شہبازگل کا معائنہ کیا، انہیں بچپن سے دمہ کا عارضہ لاحق ہے اوروہ ضرورت پڑنے پر برونکو ڈائلیٹر( bronchodilator ) استعمال کرتے ہیں۔ سانس لینے میں دقت کے علاوہ شہبازگل کے جسم ،کندھے،گردن اورچھاتی کے بائیں جانب درد محسوس کرنےپران کا ای سی جی بھی کیا گیا تھا۔

میڈیکل بورڈ نےتجویزکیا تھاکہ شہبازگل کا ایکسرے، یورک، خون اوردل کا ٹیسٹ ضروری ہے، اس لیے کارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ کی جانب سے طبی معائنہ درکارہے۔

دوسری جانب 19اگست کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جج زیبا چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ پیر 22 اگست تک موخر کرتے ہوئے انہیں تب تک پمزمنتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

عدالت نے شہبازگل کا میڈیکل دوبارہ کروانے کا بھی حکم دیا تھا۔

اسلام آباد پوليس شہباز گل کو آج جسمانی ريمانڈ کيلئے عدالت ميں پيش کرے گی۔

pti

shehbaz gill

pims

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div