Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

محمد حسنین ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے

محمد حسنین کو فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی جگہ قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
شائع 22 اگست 2022 03:21pm
محمد حسنین اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی میں 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
محمد حسنین اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی میں 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کے فاسٹ بولرمحمد حسنین ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔

محمد حسنین کوگھٹنے کی انجری کاشکارہونے والے فاسٹ بولرشاہین آفریدی کی جگہ قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

محمد حسنین اب تک 18ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر

دی ہنڈرڈز کھیلنے کے سلسلے میں یوکے میں موجود محمد حسنین دبئی میں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

قومی ٹی20اسکواڈ ایشیا کپ میں شرکت کے لیے آج نیدرلینڈز سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا۔

محمد حسنین انگلینڈ جبکہ آصف علی، عثمان قادر، حیدرعلی اور افتخاراحمد منگل کوپاکستان سے دبئی پہنچ کراسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا آغاز 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا جو 11 اگست تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرادیا

ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 28 اگست کوروایتی حریف بھارت کے خلاف کھلیں گے۔

اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ شارجہ میں 2 ستمبر بروز جمعہ کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گا، سپر 4 کے میچز 3 سے 9 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں فیلڈنگ کےدوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر ایشیا کپ سے باہرہوگئے تھے۔

Shaheen Shah Afridi

Mohammad Hasnain

Asia Cup 2022

pak vs ind

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div