Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سندھ: بارشوں و سیلاب سے مزید 30 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 293 ہوگئی

پی ڈی ایم اے نے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
اپ ڈیٹ 24 اگست 2022 05:31pm

سندھ میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے سبب گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد نوشہروفیروز سے ہیں جہاں 11 افراد جاں بحق ہوئے، لاڑکانہ میں 4 ، جیکب آباد میں 4 افراد، شہید بے نظیر آباد میں 3 ، کشمور 2 ، بدین میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ٹنڈو محمد خان 2 ، دادو 1 اور سانگھڑ میں 1 شخص جاں بحق ہوئے ، جبکہ جاں بحق ہونے والے 30 افراد میں سے 15 بچے ، 7 مرد اور4 عورتیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 234 ہوگئی

دوسری جانب مجموعی طور پر سندھ میں مون سون کے آغاز سے اب تک 293 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، 836 افراد مختلف حادثات میں زخمی ہوئے ، جاں بحق ہونے والوں میں 115 مرد ، 45عورتیں اور 133بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 28 ہزار 994 گھر جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں، 6 ہزار 382 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

بارشوں سے صوبے میں اب تک 1 لاکھ 10 ہزار 562 گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں، 2 لاکھ 57 ہزار 671 گھر جزوی متاثر ہوئے ہیں۔

Larkana

Sukkur

PDMA

Sindh floods

Sindh Rains

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div