Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

رانا ثناء اللہ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

راناثنااللہ نےعدلیہ، چیف سیکرٹری،سرکاری ملازمین کودہشت زدہ کیا ہے، ایف آئی آر کا متن
اپ ڈیٹ 25 اگست 2022 09:06pm
رانا ثناء اللہ (فوٹو: فائل)
رانا ثناء اللہ (فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

راناثناء اللہ کے خلاف شہری کی درخواست پر گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ راناثنااللہ نےعدلیہ، چیف سیکرٹری،سرکاری ملازمین کودہشت زدہ کیا ہے۔

‘دہشت گردی عمران خان نے کی’

دوسری جانب آج نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دہشت گردی کی ہے، سرکاری ملازم کو دھمکی دینا دہشت گردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اداروں کو نشانہ بنایا ہوا ہے، عمران خان کو خاتون جج کو دھمکانا نہیں چاہئے تھا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فرائض سے روکنے کیلئے دھمکی دینا دہشتگردی ہے، عمران خان خود کہتے ہیں قانون سب کیلئے برابر ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ لارجر بنچ بھی کہہ چکا عمران خان کے الفاظ انصاف کا راستہ روکنے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد آئے تو طاقت سے روکیں گے۔

ہم عمران خان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، مقابلہ عوامی طاقت سے کریں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان فتنہ ہیں، قوم کو ان کا قلع قمع کرنا چاہئے، عمران خان کو کوئی شرم اور کوئی حیا نہیں ہے۔

Rana Sanaullah

FIR

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div