Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا دو ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان

سینیٹرز ایک ماہ اور گریڈ 16 سے 22 تک کے ملازمین تین دن کی تنخواہ متاثرین کی ریلیف اور بحالی کیلئے دیں گے
شائع 26 اگست 2022 07:13pm
متاثرین کے ریلیف اور بحالی کے لئے آگے بڑھیں۔ فوٹو — فائل
متاثرین کے ریلیف اور بحالی کے لئے آگے بڑھیں۔ فوٹو — فائل

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے دو ماہ کی تنخوا سیلاب متاثرین کو امداد کے طور پر دینے کا اعلان کردیا۔

صادق سنجرانی اور سینیٹ کی قیادت نے سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کے لئے جہاں قوم سے دعا کی اپیل کی ہے تو وہیں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے دو ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کے لئے امداد کے طور پر دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹرز ایک ماہ کی تنخواہ متاثرین کی ریلیف اور بحالی کے لئے دیں گے جب کہ گریڈ 16 سے 22 تک کے ملازمین بھی تین دن کی تنخواہ دیں گے۔

صادق سنجرانی نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قوم بالخصوص مخیر حضرات متاثرین کے ریلیف اور بحالی کے لئے آگے بڑھیں۔

sadiq sinjrani

Rain

chairman senate

floods

relief

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div