Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

ویڈیو: ایل او سی پر موجود فوجی بھی سدھو موسی والا کے گانے پر جھومنے لگے

سدھو موسی والا کی زندگی کا آخری گانا 2ستمبر کو ریلیز ہوگا
شائع 26 اگست 2022 10:21pm

موسیقی کی واقعی کوئی سرحد نہیں ہوتی اس کی مثال حال ہی میں ایک وائرل ہونے والی ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے جس میں پاکستانی اور بھارتی فوجیوں آنجہانی گلوکار سدھو موسی والا کے گانے پر جھومتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں بھارتی فوجیوں کو لائن آف کنٹرول پر بنے اپنے مورچے میں گلوکار سدھو موسی والا کے گانے پر جھومتے دکھائی دے رہی ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی فوجیوں کو جھومتے دیکھ کر دوسری طرف سے پاکستانی فوجی بھی ہاتھ لہراتے ہوئے نظر آرہا ہے ۔

دوسری جانب بھارت کے معروف گلوکار اور کمپوزر سلیم مرچنٹ کی طرف سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا ہے کہ سدھو موسے والا کا نیا گانا 2ستمبر 2022ءکو ریلیز کیا جا رہا ہے۔ اس گیت کا نام ‘جاندی وار’ ہے۔

سلیم مرچنٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ سدھو موسے والا کا یہ گیت دوگانا ہے جس میں موسے والا کے ساتھ افسانہ خان کی آواز بھی شامل ہے، یہ گیت جولائی 2021ءمیں سلیم مرچنٹ نے چندی گڑھ میں ریکارڈ کیا تھا۔

سلیم مرچنٹ نے یہ بھی کہا کہ سدھو موسے والا کو ٹربیوٹ کے طور پر اس گیت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک حصہ موسے والا کی فیملی کو بھی دیا جائے گا۔

sidhu moose wala