سیلاب متاثرین کیلئے فی کس 50 روپے ، اب تالیاں ہو جائیں

فریال تالپور کے نصف بہترایم این اے منور تالپورنے تاریخ رقم کردی
اپ ڈیٹ 27 اگست 2022 03:47pm

پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی پھپھو فریال تالپور تو فی الحال صوبے کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگےنہیں آئیں لیکن ان کے نصف بہترنے ہمدردی کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر فریال تالپورکے خاوند اور رکن قومی اسمبلی منور تالپورکی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ متاثرین میں گھرے امدادی رقم تقسیم کررہے ہیں۔

ایک ویڈیو کلپ میں منورتالپور کو 50 روپے کے نوٹوں کی گڈی ختم ہوجانے کے بعد واپس جانے سے قبل تالیاں بجانے کا اشارہ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

منورتالپور کی جانب سے بے یارومددگار متاثرین کو فی کس 50 روپے دیے جانے پریہ ویڈیودیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نےسندھ کا امیرترین خاندان ہونے کے باوجود ایسی امداد پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے سیلاب متاثرین کے پاس جانے پربلاول کوسراہنے والی فریال تالپور کے سامنے بھی یہ سوال رکھا کہ وہ اربوں روپے کہاں ہیں جو ان متاثرین کاحق تھا؟