Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

عامرخان کا فلم مغل میں کام کرنے سے انکار

حال ہی میں ان کی فلم لال سنگھ چڈا کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا
شائع 27 اگست 2022 10:50pm

لال سنگھ چڈا کی بدترین ناکامی کے بعد بالی وڈ سپراسٹار عامر خان نے گلشن کمار کی سوانح پر مشتمل فلم مغل میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز بشن کمار نے دو برس قبل جب اپنے والد کی زندگی پر مشتمل فلم بنانے کا اعلان کیا تھا تو سب سے پہلے مرکزی کردار اکشے کمار کو دیا گیا تھا۔

اکشے کمار کے انکار کے بعد عامر خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فلم کرنے کی ہامی اس شرط پر بھری تھی کہ مغل کی شوٹنگ کا آغاز لال سنگھ چڈا کے مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسٹر پرفیکٹ نے دو برس قبل ہی فلم سے انکار کردیا تھا اور لال سنگھ چڈا کی ناکامی سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔لال سنگھ چڈا کے بعد عامر خان ہسپانوی فلم کیمپیونس کے ہندی ری میک پر کام کریں گے۔

Aamir Khan

Laal Singh Chaddha

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div