گلے لگا کر چلی گئیں: مریم کے ساتھ ٹوئٹر ڈی پی میں موجود خاتون کا شکوہ
گزشتہ روزڈیرہ غازی خان تونسہ شریف میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والی مریم نواز کو سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا ہے۔
ٹبی قیصرانی اوربستی ناڑی میں متاثرین سے ملاقات کرنے والی مریم نے متاثرین کے مسائل سنے اورہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی لیکن سوشل میڈیا پرکئی ایسے متاثرین کی ویڈیو وائرل ہیں جنہیں شکوہ ہے کہ مریم نے ان کی داد رسی نہیں کی۔
اس دورے کے بعد مریم نوازنے ٹوئٹرہینڈل پراپنی ڈی پی ( تصویر )بھی تبدیل کرلی جس میں وہ ایک خاتون کو گلے سے لگائے ہوئے ہیں۔
#NewProfilePic pic.twitter.com/jWRovzhCVc
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 29, 2022
اس خاتون کا انٹرویوبعد ازاں اردوپوائنٹ نے کیا جس میں وہ اس بات پرغم وغصے کااظہار کررہی ہیں کہ مریم انہیں گلے لگاکر،کمر پر ہاتھ پھیرکرچلی گئیں، لیکن کوئی چیزیا امداد نہیں دے کرگئیں۔
مریم نواز کے ٹوئِیٹر پر "DP" والی خاتون سامنے آ گئیں ، مریم نواز مجھ سے گلے ملی ، ہاتھ پھیرا اور چلی گئی - یہ کیسی امداد تھی ہماری؟
— Syed Zeeshan Aziz (@imziishan) August 30, 2022
میں نے کل ہی کہا تھا یہ عوام کو "چ" بنا رہے ہیں..
میڈیا اب عوام کو بےوقوف نہیں بننے دے گا...
Full Video: https://t.co/8AlrXiNmRh pic.twitter.com/9dITnFiPJX
شکوہ کناں خاتون نے کہا کہ ہماری بینظیرانکم سپورٹ اوراحساس پروگرام کی رقم بھی بند کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ، “ وہ سب سے گلے نہیں ملیں بس ایک مجھے ہی گلےلگایا“ ، اس بات پررپورٹرکی جانب سے فکاہیہ انداز میں خود کوخوش نصیب قراردینے پرخاتون بھڑک اٹھیں اورکہا کہ ’ میں کوئی خوش نصیب نہیں ہوں ’۔
خاتون کے مطابق ، “مریم کی جانب سے اعلانات کروائے گئے تھے کہ آؤ، ہم کرایہ خرچ کر کے گئے لیکن مریم نے صرف میری کمر پرہاتھ پھیرا اور ہمیں کچھ نہ دیا۔ یہ کسی کو کچھ نہیں دے سکتے، ہم اس کے ماننے والے ہیں جو پوری کائنات کو دینے والا ہے۔ یہ ایک جگہ جاتے ہیں، باقی مخلوق مررہی ہے لیکن انہیں کچھ پتہ نہیں ہے” ۔
Heart wrenching ❤️🩹 pic.twitter.com/qVDyGkqToQ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 29, 2022
دوسری جانب مریم کی جانب سے خاتون کے ہمراہ ڈی پی لگانے کے علاوہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کی دیگرتصاویر بھی شیئرکی گئی ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔