ہری پور: بے رحم ماں نے چار بچوں کو دریا میں پھینک دیا

لوگوں نے ایک بچے کو بچا لیا، جبکہ دو بچے اور ایک لڑکی کی لاشیں نکالی گئی۔
شائع 30 اگست 2022 07:26pm

ہری پور میں بے رحم ماں نے اپنے چار بچوں کو دریا میں پھینک دیا۔

افسوسناک واقعہ ہری پور کی چوکی صوابی میراکی حدود میں پیش آیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر سے جھگڑے پر بچوں کو دریا میں پھینک دیا۔

جس کے بعد لوگوں نے ایک بچے کو بچا لیا، جبکہ دو بچے اور ایک لڑکی کی لاشیں نکال لی گئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔