Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ڈالر نے پھر اونچی اُڑان بھر لی، روپیہ مزید سستا

پیر کے روز انٹر بینک میں 88 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 219 روپے 86 پیسے پر بند ہوا ہے
شائع 05 ستمبر 2022 05:12pm
ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو — فائل
ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر نے روپے کو مزید بے قدر کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں 88 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 219 روپے 86 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 1 روپے 68 پیسے کمی ہوئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 231 روپے ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے کاروباری روز انٹر بینک میں 38 پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت 218 روپے 98 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

karachi

interbank

USD VS PKR

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div