Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

شارجہ اسٹیڈیم نے یہ سنگ میل سری لنکا اور افغانستان کے میچ کے دوران عبور کیا۔
شائع 07 ستمبر 2022 09:09am
شارجہ اب تک 281 میچز کی میزبانی کرچکا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خلیج ٹائمز
شارجہ اب تک 281 میچز کی میزبانی کرچکا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خلیج ٹائمز

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کا نام سب سے زیادہ میچز کی میزبانی کرنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔

شارجہ اسٹیڈیم نے یہ سنگ میل سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ایشیا کپ ٹی 20 کے میچ کے دوران عبور کیا ۔

اس سے قبل یہ اعزاز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے پاس تھا، شارجہ اب تک 9 ٹیسٹ، 244 ایک روزہ میچز اور 28 ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کرچکا ہے جن کی مجموعی تعداد 281 بنتی ہے۔

یہ اعزاز حاصل کرنے پر عبدالرحمان بوخاطر نے کہا کہ یہ ایک بہت خوشگوار لمحہ ہے اور ان تمام ہزاروں افراد کے شکرگزار ہیں جو گزشتہ 40 برس سے یہاں کھیل سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

ایشیا کپ ٹی 20 میں افغانستان اور سری لنکا کا میچ کئی حوالوں سے ریکارڈ سازرہا۔

سری لنکا نے گراؤنڈ میں اب تک کا سب سے زیادہ رنز اور ٹی 20 میں افغانستان کیخلاف اب تک کا سب سے زیادہ رنز کا تعاقب کیا۔

afghanistan

Sri Lanka

world record

Asia cup

Asia Cup 2022

sharjah cricket stadium

Guinees book

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div