Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

کیا سائنسدانوں نے “لافانی جوانی” کا راز ڈھونڈ لیا؟

نئی تحقیق مبینہ طور پر "لافانی زندگی کا راز" حاصل کرنے کے ایک قدم قریب لے گئی ہے۔
شائع 08 ستمبر 2022 05:36pm

سائنس دانوں کے ایک گروپ کی جانب سے کی گئی تحقیق مبینہ طور پر “لافانی زندگی کا راز” حاصل کرنے کے ایک قدم قریب لے گئی ہے۔

اسپین کی اوویڈو یونیورسٹی کے شعبہ حیاتیات اور مالیکیولر بائیولوجی کی ایک ٹیم کرہ ارض پر موجود واحد مخلوق میں سے ایک کا مطالعہ کر رہی ہے جو تقریباً “لافانی” کے درجے میں آتی ہے۔

لافانی جیلی فش، جسے “ٹورریٹوپسس ڈوہرنی” کے نام سے جانا جاتا ہے، اپنی مرضی سے بالغ زندگی سے واپس لاروا کے مراحل میں جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اور جب تک کہ اسے کوئی شدید ناقابل علاج زخم یا بیماری نہ ہو یا اسے کھا نہ لیا جائے، یہ مرتی نہیں ہے۔ یہ عمر بڑھنے کے عمل کو واپس پلٹنے کی صلاحیت کو برقرار رکھتی ہے اور حقیقت میں جب تک چاہے زندہ رہتی ہے۔

پروسیڈنگز آف نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہونے والی اس تحقیق کا نام “Comparative Genomics Of Mortal and Immortal Cnidarians Rejuvenation” ہے جو اس دوبارہ جوان ہونے کے عمل کے پیچھے کے اہم نکات کو واضح کرتی ہے۔

طویل رپورٹ کو کوزے میں بند کرنے کیلئے سائنس دانوں نے جیلی فِش کو لیا اور اس کا موازنہ تقریباً عین مطابق جیلی فش کزن سے کیا۔

انہوں نے جینومز کو ترتیب دیا اور ڈی این اے کے عین اس حصے کو الگ کرنے میں کامیاب ہو گئے جو کہ عمر کی خلاف ورزی کرنے والی میٹازوئن جیلی فش خود کو ایک بہت ہی نوجوان ورژن میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

ٹورریٹوپسس ڈوہرنی واحد میٹازوئن ہے جو اپنے میڈوسے (چھتری نما جسم) کے پیدا ہونے کے بعد بار بار جوان ہونے کے قابل ہے، یہ عمل حیاتیاتی طور پر لافانی ہونے کی طرف اشارہ کرتا ہے اور عمر بڑھنے کے بارے میں ہماری سمجھ کو چیلنج کرتا ہے۔

آسان الفاظ میں کہیں تو سائنسدانوں نے کامیابی کے ساتھ ڈی این اے کا وہ حصہ ڈھونڈ لیا ہے جو عمر کو بنیادی طور پر ریورس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، معلوم کیا کہ کن حصوں پر یہ اثر ہوتا ہے، اور اب وہ اس کا مزید مطالعہ کر رہے ہیں۔

سائنسدان انسانوں سے ملتے جلتے ڈی این اے کے حصے تلاش کرنے میں بھی کامیاب ہو گئے، جس کا مطلب ہے کہ یہ ایک دن شاید اب سے کئی دہائیوں بعدممکنہ طور پر انسانوں میں بڑھتی عمر کو ریورس کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، یا بہت سی بیماریوں کے علاج میں مدد مل سکتی ہے جو ہم فی الحال نہیں کر سکتے۔

Immortality

Immortal Humans

Jellyfish

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div