Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو پر مبنی پاکستانی فلم پہلا گانا سنیں

فلم میں عائشہ عمر کو ایک صحافی کے طور پر دکھایا گیاہے
شائع 08 ستمبر 2022 09:45pm

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی دہشت گرد کارروائیوں پر بنائی گئی فلم ‘ڈھائی چال’ کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا۔

پاکستانی فلم ڈھائی چال کا پہلا گانا ‘نکلو پاکستان کی خاطر’ یوم دفاع کے موقع پر ریلیز کیا گیا ہے جسے گلوکار ساحر علی باگا نے گایا ہے۔

گانے میں فلم کے مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے جو پاکستان کے گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

رواں برس مارچ میں فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے 2022 ہی ریلیز کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا تاہم ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

فلم میں عائشہ عمر کو ایک صحافی کے طور پر دکھایا گیاہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو، سلیم معراج، اریج چوہدری اور رشید ناز شامل ہیں۔

فلم کی کہانی فرحین چوہدری نے لکھی ہے جب کہ اسے ڈاکٹر عرفان اشرف نے پروڈیوس کیا ہے۔

ayesha omar

Dhai chaal

Kulbhushan Jadhav

Shamoon Abbasi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div