Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

شوہر کے سامنے اسلحہ کے زور پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار

دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے
شائع 12 ستمبر 2022 06:58pm
فوٹو — نمائندہ آج نیوز
فوٹو — نمائندہ آج نیوز

لاہور: شوہر کے سامنے رات گئے ملزمان نے اسلحہ کے زور ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

واقعہ لاہور کے علاقے تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں 9 ستمبر کو پیش آیا تھا جہاں رات کے تین بچے دو ملزمان دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کے زور پر شوہر کو یرغمال بنا کر اسی کے سامنے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ترجمان آپریشنز ونگ نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں اسی روز ہی درج کیا جس کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم یوسف کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

lahore

punjab

Rape

crimes against women

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div