Aaj News

دہی کا استعمال خواتین کی صحت مفید کیوں؟

مردوں کے مقابلے میں خواتین پر دہی کے زیادہ فوائد مرتب ہوتے ہیں
شائع 15 ستمبر 2022 09:14pm

ماہرین کے مطابق دہی کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے، اس کے خواتین پر اثرات انتہائی مؤثر ہیں۔

بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے سائنسدان جسٹن بیونڈا کے مطابق لاکھوں افراد پر کی جانیوالے جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دہی کا باقاعدہ استعمال بلند فشارِ خون کو 20 فیصد تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مردوں کے مقابلے میں خواتین پر اس کے زیادہ فوائد مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق کے دوران جو خواتین و حضرات پھل، سبزیاں اور پھلیاں کھاتے رہے، دہی کا استعمال ان کے بلڈ پریشر میں 31 فیصد کمی کی وجہ بنا، اس مطالعے میں 2 لاکھ 40 ہزار افراد شامل کئے گئے تھے جن میں اکثریت 25 سے 55 سال کی خواتین کی تھی جبکہ مردوں کی عمریں 40 سے 75 برس تھی۔

جسٹن بیونڈا کے مطابق اگرچہ دہی جادوئی شے نہیں لیکن دہی کو خوراک میں شامل کرنے سے بلڈ پریشر بڑھنے کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ دہی میں موجود ایک بیکٹیریا جسم پر مفید اثرات مرتب کرکے نا صرف بلڈ پریشر قابو کرتا ہے بلکہ کولیسٹرول اور شوگر کو بھی معمول پر رکھتا ہے، اس کے علاوہ دیگر مطالعوں سے ثابت ہوا ہے کہ دہی امراضِ قلب اور ہڈیوں کی بریدگی (اسٹیوپروسس) سے بھی بچاتا ہے۔

Comments are closed on this story.