Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

معروف پاکستانی ٹک ٹاکرز کیلئے ‘نامناسب ٹرینڈ’ کیوں چلایا جارہا ہے؟

ٹک ٹاکرزپرلفافہ لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں 'ان فالو' کرنے کا مطالبہ
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2022 04:25pm

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکرز کو وزیراعظم شہبازشریف کے حالیہ دورہ ازبکستان کی تشہیرکے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ان ٹک ٹاکر کے حوالے سے خاصا نامناسب ٹرینڈ ٹوئٹرٹاپ ٹرینڈ میں ہے جسے ممکنہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن کی سب سے بڑی مخالف جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔

ان ٹک ٹاکر نے اپنے اپنے اکاؤنٹس پر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے شہباز شریف کے اجلاس سے خطاب کے علاوہ کئی سربراہان مملکت سے ملاقات کی تشہیرکی تھی۔

اس حوالے سے کی جانے والی ٹویٹس میں مختصرویڈیوکلپ یا اسکرین شاٹس شیئرکرتے ہوئے متعلقہ ٹک ٹاکرزکے خلاف ٹرینڈ چلاتے ہوئے ان پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔

بیشتر صارفین کا دعویٰ ہے کہ اس تشہیری مہم کے لیے ٹک ٹاکرکو سرکاری خزانے سے رقم کی ادائیگی کی گئی۔

ٹک ٹاکرز کو وزیراعظم کے دورہ کی تشہیرپر ضمیرفروشی کے طعنے بھی دیے گئے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ سوشل میڈیا انفلوئسرز کا عمل دخل سیاسی میدان میں نظرآیا ہو، ن لیگ سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان بھی اپنی مدت کے دوران انہی ٹک ٹاکرز کو ملاقات کا شرف بخش چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div