Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیراعظم شہبازشریف کی کنگ چارلس سوم سے ملاقات

وزیراعظم نے کنگ چارلس کو تخت نشینی پر نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی
شائع 19 ستمبر 2022 09:03am
شہباز شریف نے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بکنگھم پیلس میں برطانیہ کے کنگ چارلس سوم سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شریک عالمی رہنماؤں کو بکنگھم پیلس میں باد شاہ چارلس کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن ان کی اہلیہ جل بائیڈن، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور دیگر عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بھی استقبالیے میں شرکت کرتے ہوئے کنگ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ کوئین کونسورٹ کامیلا پارکر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دولت مشترکہ ممالک کے شہریوں کے لیے تحریک اور طاقت کا سرچشمہ تھیں، پاکستانی عوام کی ملکہ کے پاکستان کے 2 دوروں کے ساتھ خوبصورت یادیں وابستہ ہیں، شاہی خاندان اور پاکستانی قوم کے درمیان محبت کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کنگ چارلس کو تخت نشینی پر نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کنگ چارلس دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی والدہ کی میراث کو آگے بڑھائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کنگ چارلس کے جلد دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی اورمدد کرنے پر شاہی خاندان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

london

Queen Elizabeth II

PM Shehbaz Sharif

Queen's Funeral

King Charles III

Buckingham Palace

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div