Aaj News

ویڈیو: علی سیٹھی نے’پسوڑی’گاکر ہارورڈ یونیورسٹی میں دھوم مچادی

کوک اسٹوڈیومیں رواں برس یہ مشہور گانا گلوکارہ شئے گِل اور علی سیٹھی نے گایا ہے
شائع 19 ستمبر 2022 07:49pm

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور گانے’پسوڑی’نے ہارورڈ یونیورسٹی میں مداحوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

گلوکار علی سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہارورڈ یونیورسٹی سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے تھیٹر میں اپنا مشہور گانا ‘پسوڑی’گنگنارہے ہیں اور وہاں بڑی تعداد میں موجود موسیقی کے مداح گانا سن کر جھومتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

پاکستانی گلوکار نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی کے تھیٹر میں موجود مداحوں کی تعریف بھی کی۔

کوک اسٹوڈیو کا یہ مشہور گانا ‘پسوڑی’ گلوکارہ شئے گِل اور علی سیٹھی نے گایا ہے۔

Comments are closed on this story.