Aaj News

ہفتہ, دسمبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Akhirah 1446  

یو این جنرل اسمبلی: وزیراعظم آج پاکستان کا نقطہ نظر دنیا کے سامنے رکھیں گے

شہباز شریف کی اہم رہنماؤں سے آج بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2022 12:42pm
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے اعلی سطحی مباحثے کا آج چوتھا روز ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے اعلی سطحی مباحثے کا آج چوتھا روز ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب کریں گے،جہاں وہ اپنے خطاب میں پاکستان کا نقطہ نظر دنیا کے سامنے رکھیں گے جبکہ اہم رہنماؤں سے آج بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے اعلی سطحی مباحثے کا آج چوتھا روز ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز پہنچیں گے اور یواین جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی مباحثے کے شرکاء سے خطاب کریں گے، جس میں سیلاب کی تباہ کاریوں، موسمیاتی چیلنجز سمیت دیگر اہم امور پر اظہار خیال کریں گے۔

وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت دیگر اہم عالمی امور پر اپنا نقطہ نظر دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

شیڈول کے تحت شہباز شریف اپنے ہالینڈ کے ہم منصب مارک رٹ سے دو طرفہ امور پر ملاقات کریں گے جبکہ سہ پہر میں ملالہ فنڈ کی شریک بانی ملالہ یوسفزئی بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف امریکی کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن لی کے ساتھ زوم ملاقات میں بھی شریک ہوں گے۔

شام میں وزیر اعظم امریکامیں اپنا 5روزہ سرکاری دورہ مکمل کر نے کے بعد لندن روانہ ہو جائیں گے۔

پاکستان میں سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے، وزیراعظم

نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلوبل کمیونی کیشنز کی انڈر سیکرٹری جنرل ملیسا فلیمنگ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے، پاکستان کو قدرتی آفت کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین بے پناہ مشکلات میں ہیں، ہمیں مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بہت بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، 40 لاکھ ایکڑ تیار فصلیں تباہ ہوئیں، 9 لاکھ سے زائد جانور پانی میں بہہ گئے، پاکستان میں گندم کی کاشت کے لئے زمین تیار نہیں، کسانوں کو کھاد کی ضرورت ہے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ دکھی انسانیت کی آواز ہیں، وہ دکھی انسانیت کے لئے آوازاٹھارہے ہیں ،انتونیو گوتریس متاثرین کے لئے ڈونرکانفرنس کا انعقاد کررہے ہیں۔

وزیراعظم سے نیویارک میں عالمی رہنماؤں کی ملاقاتیں

وزیراعظم سے نیویارک میں عالمی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں، پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال، نقصانات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے مشکل کی اس گھڑی میں مدد کی ضرورت پر روز دیا گیا۔

وزیراعظم اور بل گیٹس کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان میں سیلاب سے نقصانات اور پولیو کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیر اعظم نے بل گیٹس کو سیلاب سے لوگوں کی زندگیوں اور معاشی اثرات بارے میں آگاہ کیا اور مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ فاؤنڈیشن کی مسلسل حمایت اور شراکت داری کا اعادہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ فاؤنڈیشن بلوچستان اور سندھ میں امدادی سرگرمیوں سمیت اپنی موجودہ مدد جاری رکھے گی جبکہ حفاظتی ٹیکوں اور ماں کی صحت پر سیلاب کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے پولیو مہم کو مسلسل جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور شہباز شریف نے پولیو کے خاتمے میں شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے 2022میں ویکسین متاثرہ بچوں تک فوری طور پر پہنچانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کو مہم کو مسلسل ترجیح دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملیریا، ڈینگی اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لیے نظام وضع کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں ایک ہزار 200ہیلتھ کیمپ لگا رہا ہے۔

وزیراعظم سے یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف سےاقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی نیویارک میں ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم نےانتونیوگوتریس کےبروقت دورہ پاکستان کو سراہا اورمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال سےآگاہ کیا۔

ملاقات میں شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی ابترصورتحال کا ذکر کیا اور توقع ظاہر کی کہ انتونیوگوتریس اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا پرامن حل نکالنے کے لیے اقدام کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان پرامن،خوشحالی،مستحکم افغانستان کاخواہاں ہے،مشترکہ مقاصدکے حصول کے لئے عالمی برادری کومل کرکام کرنا چاہیئے۔

دوسری جانب انتونیو گوتریس نے پاکستان کے لیے عالمی سطح پر ہر ممکن مدد کی کوششوں کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم سےجاپان اور بیلجئیم کےہم منصب کی ملاقاتیں

وزیراعظم شہبازشریف سےجاپان اور بیلجئیم کےہم منصب کی بھی ملاقاتیں ہوئی، ملاقاتیں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

پاکستان

New York

antonio guterres

UN GENERAL ASSEMBLY

PM Shehbaz Sharif

Floods in Pakistan