Aaj News

اب مسئلہ مارچ میں عوام کی تعداد کا نہیں، عوام کو سیکیورٹی دینے کا ہے، ہاشم ڈوگر

عوامی دباؤ سے حکومت اور پی ڈی ایم کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں۔
شائع 25 ستمبر 2022 12:35pm
<p>لانگ مارچ کے دوران تمام شاہراہیں بلاک ہوجائیں گی، وزیرداخلہ پنجاب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل</p>

لانگ مارچ کے دوران تمام شاہراہیں بلاک ہوجائیں گی، وزیرداخلہ پنجاب فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ اب مسئلہ مارچ میں عوام کی تعداد کا نہیں،عوام کوسیکیورٹی دینے کا ہے۔

ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اگر لانگ مارچ کی کال دی گئی تو مسلہ یہ نہیں ہے کہ لانگ مارچ میں پنجاب سے کتنے لوگ مارچ میں شامل ہوں گے، میرے لئے اب وزیر داخلہ پنجاب ہونے کے ناطے مسلہ یہ ہے کہ اتنی بڑی عوام کی تعداد کی حفاظت کی لیے سیکیورٹی کیسے دی جائی گی۔

وزیر داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے دوران عوام کے ہجوم سے پنجاب کی تمام شاہراہیں بلاک ہو جائیں گی، عمران خان اور پبلک پریشر سے وفاقی حکومت اور پی ڈی ایم کی کانپیں ٹانگنا شروع ہو گئی ہیں۔

pti

imran khan

lahore

pti long march

Hashim Dogar

interior minister punjab

Comments are closed on this story.