Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

آڈیو لیک: میرے خلاف باتیں کرکے مریم نواز نے اپنی اصلیت بتائی، پرویز الہٰی

ماڈل ٹاؤن میں عورتوں اوربچوں کو قتل کرنے والوں پر مقدمے کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
شائع 25 ستمبر 2022 03:52pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے لیک آڈیو میں میرے بارے جو الفاظ استعمال کیے اس پر افسوس ہوا۔

گجرات میں چوہدری ظہور الہٰی کی 41 ویں برسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مریم نواز کی آڈیو لیک کی اصلیت کا پہلے ہی پتہ تھا عوام کواب پتہ لگا ہے۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ میرے خلاف باتیں کرکے مریم نواز نے اپنی اصلیت بتائی ہے، میں نے اور مونس الہٰی سے عمران خان کا ساتھ اسی وجہ سے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بیرون ملک جاکر کہتا ہے پیسے مانگنے نہیں تھے لیکن مجبور ہوں، مجھے تو ڈر تھا کہ یہ ان سے واپسی کی ٹکٹ بھی نہ مانگنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ ہوا تو رانا ثناء اللہ کو کہتا ہوں کہ اسلام آباد سے باہر نکل کر دکھائے، رانا ثنا اللہ کو سب سے بڑا خوف سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ نواز شریف نے واپس نہیں آنا۔ ماڈل ٹاؤن میں عورتوں اوربچوں کو قتل کرنے والوں پر مقدمے کیے جائیں گے۔ جھوٹے کیسوں کے خلاف ہوں لیکن جو کیس ہوں گے درست ہوں گے۔

cm punjab

PM house

Chaudhry Pervaiz Elahi

audio leak

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div