Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

نیشنل سکیورٹی اجلاس طلب، آڈیو لیکس معاملے پر بریفنگ دی جائیگی

اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ عسکری اور سول قیادت بیٹھے گی
شائع 26 ستمبر 2022 07:05pm
اجلاس بدھ  کے روز وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ فوٹو — فائل
اجلاس بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت بیٹھے گی جس میں امن و امان کی صورتحال سمیت آڈیو لیکس کے معاملے پر بریفنگ دی جائے گی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ سمیت اہم وزراء بھی شریک ہوں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سیلابی صورتحال، سکیورٹی اور دیگر معاملات پر مشاورت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل سکیورٹی کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں جب کہ وزیراعظم آفس میں ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

Shehbaz Sharif

national security

COAS

اسلام آباد

audio leak

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div