Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

عمران خان نے سائفر پرغیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وزیر قانون

عوام اس کہانی کی اصل بنیاد دیکھ چکے ہیں کہ آغاز کہاں سے ہوا۔
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2022 06:31pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری کی لیک ہونے والی آڈیوکو خطرناک کھیل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں صفائی دینے کی ضرورت نہیں کہ سائفرایک سازش تھا، ذاتی مفاد کو قومی مفاد پرترجیح دی گئی۔

اسلام آباد میں اس حوالے سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں وفاقی وزیرقانون نے سابق وزیراعظم اوراعظم خان کے مابین ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے سائفر پرغیرذمہ داری کامظاہرہ کیا، بہترہوتا اعظم خان انہیں سمجھاتے کہ اس معاملے پرکارروائی کا اختیار وزارت خارجہ کا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی بھی آڈیو لیک، سائفر کی تشریح پر ہدایات دیتے رہے

انہوں نے کہا کہ ہمیں صفائی دینےکی ضرورت نہیں کہ سائفر سازش تھا یا نہیں کیونکہ میڈیا اس کا اچھی طرح سے پوسٹ مارٹم کرچکاہے اور سپریم کورٹ بھی آرٹیکل 95کے تحت تشریح کرچکی ہے کہ سازش ثابت نہیں ہوئی جو ملکی سلامتی کو ہلا کررکھ دے، اس لیے منتخب اسمبلی کوتحلیل کرنا غیرآئینی وغیرقانونی ہے۔

اعظم نذیرتارڑ کے مطابق اگر اب بھی سائفرکی تحقیقات کی جرورت ہے توعمران خان کو ’کرمنل انویسٹیگیشن‘ کی ضرورت ہے جس سے راہیں متعین ہوں گی۔ عوام اس کہانی کی اصل بنیاد دیکھ چکے ہیں کہ آغاز کہاں سے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ حلف آپ کوپابند کرتا ہے سیاسی مفاد سے بالاتر ہوکروسیع ترملکی مفاد میں فیصلے کریں نا کہ ایسا کریں کہ پاکستان کو بین القوامی پلیٹ فارم پرشرمندگی ہو اورآپ سفارتی تنہائی کا شکار ہوں۔

مزید پڑھیں: اچھا ہوا آڈیو لیک ہوئی، ابھی تومیں نے کھیلا ہی نہیں: عمران خان

وفاقی وزیرقانون نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ معاملے پر مزید تحقیق ہوگی اور آئینی وقانونی آپشن واضح کیے جائیں گے تا کہ آئندہ کوئی کسی دفترمیں بیٹھ کر سلامتی کے معاملات میں اپنی رائے مسلط نہ کرے۔

پاکستان

imran khan

audio leak

Azam Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div