Aaj News

اداکارہ طوبیٰ انور کی متھیرا سے نوک جھوک

طوبیٰ انور کو اپنا موازنہ نور مقدم سے کرنے پر متھیرا نے تنقید کی تھی
شائع 29 ستمبر 2022 11:38pm

ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ طوبیٰ انور کی میزبان متھیرا سے سوشل میڈیا پر نوک جھوک وائرل ہوگئی۔

اداکارہ طوبیٰ انور نے گزشتہ دنوں بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں اپنا موازنہ مرحومہ نور مقدم سے کیا تھا کیونکہ انہوں نے بتایا کہ نور کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی زندگی میں بہت مشکل سے گزر رہی تھیں اور وہ نور سے کسی اور سطح پر رابطہ کر سکتی تھیں۔

یہ کلپ جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو میزبان متھیرا جو اکثر مختلف معاملات پر اپنا موقف شیئر کرتی رہتی ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر طوبیٰ کو نور مقدم سے اپنا موازنہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

متھیرا نے کہا کہ وہ اپنے درد کا موازنہ اس لڑکی سے کرنا چھوڑ دیں جس نے بہت تکلیف برداشت کی ہے۔

متھیرا کا مزید کہنا تھا کہ طوبیٰ کو یاد رکھنا چاہیے کہ عامر لیاقت ہی وہ تھے جنہوں نے ان کا کیریئر بنایا اور وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے اس لیے انہیں صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسے بیانات دینا بند کر دینا چاہیے اور مرنے والوں کی عزت کرنا اور معاف کرنا سیکھنا چاہیے۔

متھیرا کی تنقید کے جواب میں طوبیٰ انور نے بھی میزبان متھیرا کو ان کے غلط اور نامناسب مفروضوں پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

طوبیٰ نے کہا کہ متھیرا کو ایسی باتیں کرنے سے پہلے مکمل انٹرویو چیک کرنا چاہیے اور کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ذہن نشین کرنا چاہیے کیونکہ آپ سچائی سے بے خبر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک عوامی شخصیت ہونے کے ناطے وہ جانتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر منفی اور نفرت انسان کو کس طرح متاثر کرتی ہے۔

خیال رہے کہ معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے 2018 میں سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا تاہم رواں برس کے آغاز میں طوبیٰ نے طلاق کی تصدیق کی تھی۔

Tuba Anwar

Mathira

Comments are closed on this story.

مقبول ترین