Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

امپورٹڈ حکومت عمران خان کو پکڑنے کیلئے تڑپ رہی ہے، وکیل بابراعوان

انہوں نے میڈیا کو بتایا کوعمران خان کی ضمانت منظورکرلی گئی
شائع 02 اکتوبر 2022 11:40am
اسکرین گریب تصویر: آج نیوز
اسکرین گریب تصویر: آج نیوز

بابراعوان نے کہا کہ عمران خان کی ضمانت منظور ہوگئی ہے، امپورٹڈ حکومت عمران خان کو پکڑنے کیلئے تڑپ رہی ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کو جوکرنا تھا کرلیا، کیس کرنے کی ہماری باری ہے،عمران خان کی ضمانت منظورکرلی گئی ہے،عدالت نے 10ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان کو پکڑنے کیلئے تڑپ رہی ہے، لگتا ہے حکومت کے نیچے اقتدارکی کُرسی نہیں گرم تَوا ہے، موجودہ حکومت صرف ساڑھے7 کلو میٹرپر ہے۔

مزید پڑھیں: خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی بیماری کا بہانہ نہیں کیا اور ہم موجودہ حکومت کوبھاگنےنہیں دیں گے، عمران خان کی کال کےانتظارمیں ہیں، جن کال پرسب نکلیں گے۔

گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

اسلام آباد پولیس نے تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری حاصل کئے،علاقہ مجسٹریٹ رانا مجاہد رحیم نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

وارنٹ جاری ہوتے ہی پولیس بھی متحرک ہوگئی تھی، جبکہ بھاری نفری بنی گالہ پہنچی تاہم پولیس نے اسے معمول کی کارروائی قرار دیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ وارنٹ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے،عمران خان پچھلی پیشی پرعدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

پولیس نے مزید کہا کہ آئندہ سماعت میں اُن کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔

imran khan

Babar Awan

islamabad police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div