Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وزیراعظم ہاؤس لیکس: ہیکر کہاں ہے

ایک نیا اکاؤنٹ سامنے آگیا
شائع 02 اکتوبر 2022 12:01pm

وزیراعظم ہاؤس کی تمام آڈیوز جمعہ کو سامنے لانے کا دعوے دار اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

آج ڈیجٹل نے ماہرین کے حوالے سے پہلے ہی خبر دی تھی کہ جمعہ کو تمام ڈیٹا لیک کرنے کا دعوے دار شخص اصل ہیکر نہیں ہے۔ اصل ہیکر 26 ستمبر سے مسلسل غیرفعال ہے۔

لیکن تمام ڈیٹا لیک کرنے کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنانے والے ہیکر نے پاکستانیوں کو ان کے بارے میں کافی کچھ بتایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک نیا اکاؤنٹ بھی سامنے آیا ہے۔

اس جعلی ہیکر نے 26 ستمبر سے 30 اگست کے دوران دو ٹوئٹر پروفائل بنائے۔ یہ اصل ہیکر کے اختیار کیے گئے فرضی نام Indishell پر بنائے گئے۔

تاہم ان میں معمولی ترمیم کی گئی۔ پہلے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں Indishell کے بعد gp کے الفاظ لگا کر ہینڈل بنایا گیا۔ دوسرے اکاؤنٹ کے لیے اسی ہینڈل میں انگریزی کے حرف L کو دو کے بجائے تین مرتبہ لکھا گیا۔

یہ ٹوئٹر پر ہونے والی جعلسازی کا ایک عام طریقہ ہے جس کا شکار پہلے بھی کئی لوگ بن چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ہیکر نے یہ بھی بتایا کہ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد بڑھانے کیلئے لوگ کیا کرسکتے ہیں اور کچھ منفی حربے کتنے کامیاب ہیں۔

جعلی ہیکر نے عوام کی پسند کا ایک موضوع چنا۔ اس پر لوگوں کو مزید معلومات دینے کا وعدہ کیا اور چند دن میں ایک لاکھ سے اوپر فالوور حاصل کر لیے جبکہ اصلی اکاونٹس میں فالوور کی تعداد اتنی جلدی نہیں بڑھتی۔

صرف اسی جعلی ہیکر نے ہی نہیں بلکہ کئی دیگر ٹوئٹر اکاؤنٹس نے اپنا نام بدل کر ہیکر رکھا اور فالوور کی تعداد بڑھا لی۔

ایک نیا ’ہیک‘

جعلی ہیکر نے اپنا ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا اور دوسرا ٹوئٹر نے معطل کردیا ہے۔ اب وہ ایک نئے ٹوئٹر ہینڈل @Indishellgp4 سے نمودار ہوا ہے جو اس نے پہلے ہی تیار کر رکھا تھا۔

اصلی ہیکر ٹوٹی پھوٹی اردو بولتا تھا۔ چار دن تک لوگوں کو تمام آڈیوز دینے کے نام پر بے وقوف بنانے والا بہت شسستہ قسم کی انگریزی تحریر کرتا تھا لیکن نیا ہیکر پنجابی اور اردو بھی جانتا ہے۔ اپنی نئی ٹؤئیٹس میں اس نے لکھا ہے “سب پھڑے جائے (جائیں) گے۔“یعنی سب گرفتار ہو جائیں گے۔

یہی دعویٰ اس نے انگریزی میں بھی کیا اور لوگوں نے حمایت مانگی۔

موبائل چھن گیا

یہ نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ ابھی وائرل نہیں ہوا اور اصلی کے بعد جعلی ہیکر کے بھی غائب ہونے پر سوشل میڈیا صارفین میمز بنا رہے ہیں۔

ایک ٹوئیٹر صارف نے لکھا ”ہیکر تم کہاں ہو۔ قوم انتظار کر رہی ہے۔“

ایک اور ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ ہیکر آڈیو لیک کرنے کراچی آیا لیکن اس کا موبائل چھن گیا

کچھ لوگ ہیکر پر فوراً ہی اعتبار کھو بیٹھے۔

حافظ عبدالعظیم شمسی نے کہاکہ اطلاع عام سُننے میں آیا ہیں کہ ہیکر کا پیکج ختم ہو گیا ہیں اور لوڈ کروانے کے لیے اُس کے پاس پیسے بھی نہیں ہیں تو وہ صبا لوڈ والی بن کے آپ سے لوڈ منگ سکتا ہیں محتاط رہیں۔“

PM House leaks

#Hacker

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div