Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

عمران ہاشمی کے ساتھ اداکاری پر مجھے کوئی شرمندگی نہیں، حمائمہ ملک

اداکارہ نے عمران ہاشمی کیساتھ فلم ’راجہ نٹورلال ‘ میں کام کیا تھا
شائع 04 اکتوبر 2022 09:58pm

حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ وہ عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر شرمندہ نہیں ہیں لیکن انہیں اس وقت اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان کی عوام ان سے کیا چاہتی ہے۔

حمائمہ ملک جلد ہی پاکستان کی سب سے بڑے بجٹ کی فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ میں دارو کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جوکہ نوری نت کی اکلوتی لاڈلی بہن ہے۔

فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حمائمہ نے کہا کہ ’دارو‘ ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئی ہےجس میں مرد وں کا رجحان زیادہ ہے اس لئے وہ ایک بہادر اور بولڈ لڑکی ہے جوکہ تلوار بازی اور گھڑ سواری کرتی نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوری نت کی سب سے بڑی کمزوری اس کی بہن دارو ہے اور اس کی سب سے بڑی طاقت بھی وہی ہے نوری اپنی بہن سے بےحد محبت کرتا ہے۔

اپنے بالی ووڈ کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں نے سنجے دت کے ساتھ سب سے پہلے فلم کی جو اب تک ریلیز نہیں ہو سکی اور پھر میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی جس پر مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت مجھے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا مگر مجھے معلوم نہیں تھا کہ پاکستانی عوام مجھ سے کیسا رویہ اختیار کرے گی کہ پاکستانی عوام کو کیا وہ عورت پسند ہے جو رو رہی ہو، جو اپنی ساس سے پِٹ رہی ہو یا اس کے ساتھ کوئی حادثہ ہورہا ہو ، جس کو طلاق ہو رہی ہو یا پھر ایک بولڈ عورت۔

حمائمہ کا کہنا تھا کہ ’ میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی اور بہت انجوائے کیا وہ ایک بہت اچھا انسان ہے،انہوں نے اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی مجھے میری فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کیلئے مبارکباد دی ’۔

یاد رہے کہ حمائمہ ملک نے عمران ہاشمی کے ساتھ 2014 میں فلم ’راجہ نٹورلال ’ میں بطورِ ہیروئن کام کیا تھا جس میں بولڈ کردار نبھانے کی وجہ سے انہیں پاکستان میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Humaima Malick

imran hashmi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div