Aaj News

سری دیوی کے زیراستعمال ساڑھیوں کی نیلامی کا اعلان

سری دیوی فروری 2018 میں دبئی کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں
شائع 04 اکتوبر 2022 11:44pm

سری دیوی کی فلم ’انگلش ونگلش‘جلد ہی اپنی ریلیز کا ایک دہائی مکمل کر لے گی اس موقع پر فلم میں آنجہانی اداکار نے جو ساڑیاں پہنی تھیں اسے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

فلم انگلش ونگلش کے ذریعے سری دیوی 15 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی آئی تھیں، گوری شندے کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 5 اکتوبر 2012 کو ریلیز ہوئی تھی۔

اس حوالے سے ہدایتکار گوری شندے نے بدھ کو فلم اور سری دیوی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

گوری شندے، جنہوں نے اس فلم کے ساتھ ہدایتکاری کا آغاز کیا تھا انہوں نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ انہوں نے فلم میں اداکارہ کی پہنی ہوئی ساڑھیوں کو اب تک محفوظ رکھا ہے ۔

گوری نے مزید کہا کہ ہم ان ساڑھیوں کو نیلام کر رہے ہیں جو سری دیوی نے فلم میں ششی کے طور پر پہنی تھیں۔ میں اسے لڑکیوں کی تعلیم کی این جی او کے لیے استعمال کرنا چاہوں گی۔ میں ہمیشہ سے یہ کرنا چاہتی تھی لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا۔

باکس آفس پر ہٹ اور کئی ایوارڈز لینے والی اس فلم میں آنجہانی سری دیوی کے مدمقابل غیر معروف اداکاروں عادل حسین، مہدی نیبو اور پریا آنند نے کردار ادا کیے تھے جبکہ اس فلم کا پہلا پریمیئر ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا تھا جہاں اسے 5 منٹ کی کھڑے ہو کر پذیرائی ملی تھی ۔

سری دیوی فروری 2018 میں دبئی کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔

Sridevi

Comments are closed on this story.

مقبول ترین