Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

خاتون کانسٹیبل کے خواجہ سرا ثابت ہونے پر تربیت معطل

بطور خاتون بھرتی خواجہ سرا پر ساتھی اہلکاروں کا اعتراض
شائع 08 اکتوبر 2022 04:19pm
تصویر: آفیشل ویب سائٹ
تصویر: آفیشل ویب سائٹ

لاہور کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں زیرتربیت خاتون پولیس کانسٹیبل کی شناخت بطور خواجہ سرا ہوئی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ ٹریننگ کالج نے اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کوبھیجے جانے والے مراسلے میں بتایا کہ رحیم یارخان پولیس نےصبیحہ کوخاتون کانسٹیبل کی حیثیت سےبھیجا تھا۔

دوران تربیت کانسٹیبل نےخواجہ سرا ہونےکاانکشاف کیا ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اہلکارنےخواجہ سراہونےسےمتعلق ٹریننگ کالج کونہیں بتایاتھا۔

سپرنٹنڈنٹ ٹریننگ کالج نے آئی جی سے رہنمائی مانگتے ہوئے مراسلے میں مزید لکھا ہے کہ معاملےکی نوعیت کےمطابق ہدایات جاری کی جائیں۔

ٹرانس جینڈرایکٹ پراعتراض اٹھانے والے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے بھی ٹویٹ میں معاملہ اجاگرکیا۔

مذکورہ ٹویٹ میں سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے آئی جی کو بھیجے جانے والے مراسلے کی کاپی بھی شامل ہے۔

Transgender

police constable

Transgender Act