Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

سہہ فریقی ٹی 20 سیریز: نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

کیوی ٹیم نے 138 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2022 07:17pm
ڈیون کانوے نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ڈیون کانوے نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کیوی ٹیم نے 138 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کرائسٹ چرچ کے ہاگلے اوول اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن نے کی جبکہ بنگلادیش کے کپتان آل راؤنڈر شکیب الحسن تھے، نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

نیوزی لینڈ پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اتری، کیویز نے بلیئر ٹکنر کی جگہ ایڈم ملن کو ٹیم میں شامل کیا۔

بنگلادیش کی اننگز

بنگلا دیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر صرف 137 رنز ہی بناسکی ،مہمان ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز نجم الحسین نے بنائے جنہوں نے 33 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نورالحسن نے ناقابل شکست 25 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ عفیف حسین نے 24 ، شکیب الحسن نے 16، لٹن داس 15 نے، مہدی حسن نے 5، یاسر علی نے 7 ، مصدق حسین نے 2، تسکین احمد نے 3 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی اننگز

نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کانوے نے اننگز کا آغاز کیا، فن 18 گیندوں پر 16 رنز بناکر پویلین لوٹے، کانوے نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کیوی کپتان کین ولیمسن نے 29 گیندوں پر 30 رنز بنائے جبکہ گلین فلیپس کریز پر آنے والے آخری کھلاڑی ثابت ہوئے اور وہ 9 گیندوں پر دھواں دھار 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 2شاندار چھکے اور 2چوکے لگائے۔

سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کی یہ پہلی فتح تھی جبکہ پاکستان 2میچز جیت چکا ہے اس کے علاوہ بنگلادیش اپنے دونوں مقابلے ہارا ہے۔

New Zealand

Bangladesh

t20 tri series

christ church

nz vs ban

devon conway

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div