Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

سہہ فریقی ٹی 20 سیریز: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر130 رنز بنا ئے
شائع 11 اکتوبر 2022 09:00am
آصف علی 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
آصف علی 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 131 رنز کا ہدف دے دیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں سہہ فریقی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نےمقررہ 20 اوورز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر130 رنز بنا ئے، آج کے میچ میں بابر اور رضوان کی پارٹنر شپ نے قومی ٹیم کو 30 رنز کا آغاز دیا۔

محمد رضوان 16 رنز بناکر مائیکل بریسویل کی گیند پر جمی نیشم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹیں گرتیں گئی، 54 کے کے اسکور پر قومی ٹیم کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا، جب شان مسعود بھی 8 رنز بناکر چلتے بنے۔

63 رنز پر قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا، شاداب خان بھی محض 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، شاداب کے آؤٹ ہوتے ہی 65 کے اسکور پر بابر اعظم بھی ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے ، انہوں نے صرف 21 رنز بنائے۔

پاکستان کو چھٹا نقصان 77 رنز پر ہوا، آؤٹ آف فارم حیدر علی بھی صرف 8 رنز کی مختصر اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد آصف علی اور افتخار احمد نے ٹیم کی کچھ لاج رکھی اور چھٹی وکٹ کے لئے 51 رنز جوڑے۔

128 پر پاکستان کی یکے بعد دیگرے 2 وکٹیں گر گئیں، افتخار احمد 27 اور محمد نواز صفر پر چلتے بنے۔

اس کے علاوہ آصف علی 25 اور وسیم جونیئر ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیم ساؤتھی، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر نے 2،2 جبکہ ایش سوڈھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی

اس سے قبل قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، بلیئرٹکنر اور مچل سینٹنر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں سہ ملکی سیریز میں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہے ہیں،گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو21 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کیویز کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد دوسرے میچ میں بنگلادیش کے خلاف 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

New Zealand

پاکستان

pak vs nz

t20 tri series

target

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div